حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثرہ کسانوں کیلئے جلد ہی ریلیف کا اعلان کریں گے،

پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے زرعی محکموں سے ہنگامی بنیادوں پر رابطہ میں ہیں، متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کروں گا اور ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان کا بیان

جمعہ 19 اپریل 2019 17:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثرہ کسانوں کیلئے جلد ہی ریلیف کا اعلان کریں گے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے زرعی محکموں سے ہنگامی بنیادوں پر رابطہ میں ہیں، متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کروں گا اور ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرین کسانوں کیلئے جلد ہی ریلیف کا اعلان کریں گے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے زرعی محکموں سے ہنگامی بنیادوں پر رابطہ میں ہیں، ہم تمام اضلا ع اور گاؤں تک پہنچ کر فصلوں کا ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کروں گا، ہم مشکل وقت میں اپنے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ موسم کی بروقت پیشنگوئی اور اطلاعات صوبائی محکمہ زراعت کو روانہ کر دی جائیں۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو صوبہ پنجاب کی طرف سے ملنے والی تازہ رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے خوراک کی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ گندم، مکئی، چنے کی فصل متاثر ہونے کے باوجود ان کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ گندم کی قلت کے حوالہ سے قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ایسی قیاس آرائیوں کی تردید کرتی ہے۔ صوبہ پنجاب کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم، چنے اور مکئی کی فصل متاثر ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں