پاکستانی تہذیب ، رسم و رواج اور ثقافت میں اپنی مثا ل آپ ہے، لوردو نائنگم

کسی بھی ملک کی تہذیب و ثقافت بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے،پرنسپل سینٹ میریز کیمبرج

جمعہ 19 اپریل 2019 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) سینٹ میریز کیمبرج ہائی سکول کے پرنسپل لوردو نائنگم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کی تہذیب و ثقافت بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اس کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہے۔ پاکستانی تہذیب بھی رسم و رواج اور ثقافت میں اپنی مثا ل آپ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سکول میں سجائے گئے سالانہ ثقافتی میلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پرنسپل لوردو نائنگم نے کہا کہ کاتھولک ڈائیوسس آف ایجوکیشن وفاقی دارالحکومت سمیت پورے ملک میں بچوں کو معیاری اور سستی تعلیم فراہم کرنے میں اپنا مقام رکھتا ہے۔ کانوونٹ سکولوں میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان سکولو ں سے زیور تعلیم سے آراستہ طلباء او ر طالبات نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سینٹ میریز کیمرج ہائی سکول میں گزشتہ دنوں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک ثقافتی میلہ سجایا گیا۔سکول کے آڈیٹورئیم کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا جوکہ ہر صوبہ کی ثقافت، علاقائی لباس ، زبان، کھانے اور تہذیب کا منہ بولتا ثبوت تھی۔سکول کے طلباء اور طالبات نے چاروں صوبوں کی ثقافت اور علاقائی لباس میں معزز مہمانوں او ر والدین کو خوش آمدید کہا۔

تیسری جماعت کے طالب علم شایان گل نے طبلے پر علاقائی دھنوں کو بکھیرتے ہوئے اپنی شاندار کارکردگی سے مہمانوںکو محظوظ کیا ۔اس موقع پر والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام کے ذریعے بچوں کو اپنی تہذیب سے روشناس کروانا خوش آئند ہے ، ایسے سرگرمیوں کو جاری رہنا چاہیے۔ تقریب کے احتتام پر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اِس پروگرام کا مقصد طالبِ علموں کو حقیقی زندگی کے لیے تیار کرنا اور اٴْن کی ذاتی مہارتوں کو مستحکم کرنا تھا۔ اِس پروگرام کے ذریعے بچوں کو اٴْن کی تہذیب سے روشناس کرایا گیا اور اٴْن کو اٴْن کی تہذیب کی معلومات فراہم کی گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں