چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری محمد سعد خٹک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

یہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے وفاقی حکومت جواب دے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ

جمعہ 19 اپریل 2019 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری محمد سعد خٹک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین کی تقرری میرٹ کی بدترین خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی ۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے وفاقی حکومت سے انہوں نے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین متروکہ املاک بورڈ کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے اخبار میں اشہار دیا جس کے جواب میں 154 درخواستیں موصول ہوئیں۔ وزیراعظم نے وفاقی مذہبی امور مہر نور الحق قادری کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے میرٹ پر تین نام ترجیجی بنیادوں پر وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے بھیجے۔

چیئرمین کی تقرری کابینہ کے اجلاس میں کئی بار زیر بحث آئی مگر وفاقی وزراء کی شدید مخالفت کی وجہ سے وزیراعظم کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔ 9 اپریل 2019 ء کو کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ وہ خود کمیٹی کے منظور کردہ امیدواروں کا انٹرویوز لیں گے۔ پہلے کابینہ اجلاسمیں وفاقی وزراء نے وزیراعظم کو مجبور کرکے ایک حاضر سروس کیپٹن ڈاکٹر عامر کا تقرر کروا دیا ۔ داکٹر عامر 6 مارچ 2019 کو سرکار کی ڈیوٹی سے ریٹائر ہوئے تھے چیف جسٹس نے حکم دیا کہ وفاق اس معاملے پر ایک ہفتے کے اندر جواب دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں