کینسر ، دل اور گردوں کے مریضوں کو بیت المال سے فوری ریلیف دیا جائے،مولانا عبد الاکبر چترالی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) کینسر ، دل اور گردوں کے مریضوں کو پاکستان بیت المال سے فوری ریلیف دیا جائے ۔ان مریضو ں کی طرف سے درخواست ملتے ہی دس ، پندرہ دنوں کے اندر اندر علاج کیلئے فنڈز ریلیز کیے جائیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے ھارٹ سرجری اور ھارٹ سرجنز ڈاکٹر ممتاز اور ڈاکٹر عبد المالک کے استعفیٰ پر اظہار تشویش۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی امور مولانا عبد الاکبر چترالی نے اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی امور کے آج ہونے والے اجلاس میں کیاجسکی صدارت چئیر مین مجاہد علی MNA کر رہے تھے اس موقع پر دیگر ممبران کے علاوہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور انچارج وزیر وزیر اعظم شکایتی سیل علی محمد بھی موجود تھے مولانا عبد الاکبر چترالی کی تجاویز کی تمام ممبران کمیٹی نے تائید کی وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد نے تجاویز پر فوری کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی دریں اثنا وفاقی وزیر علی محمد نے پندرہ جون اور پندرہ جولائی 2019 کے دوران مولانا چترالی کی طرف سے چترال کے دورہ کی دعوت قبول کی دورہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اس موقع پر پولو گراؤنڈ چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد ہو گا اور وفاقی وزیر خطاب بھی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں