مولانا صلاح الدین ایوبی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس

کمیٹی کو وزارت انسداد منشیات اور اس کے ذیلی محکموں کی کارکردگی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بریفنگ دی گئی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس مولانا صلاح الدین ایوبی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کو وزارت انسداد منشیات اور اس کے ذیلی محکموں کی کارکردگی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

خیبر ایریا ڈویلپمنٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق سیکرٹری منصوبہ خیبرپختونخوا آئندہ اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ منشیات کی روک تھام کے لئے مساجد، پرنٹ میڈیا اور نصاب سمیت تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان گل داد خان، محمد عامر سلطان، جمیل احمد خان، عظمیٰ ریاض، صابر قائمخانی، ذوالفقار علی بھنڈر، رانا مبشر اقبال، غلام علی تالپور اور دیگر ارکان و افسران نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں