احتساب عدالت نے ملزم شاہد رفیق کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ،کل عدالت میں پیش کرنیکا حکم

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) کار کے رینٹل پاور کیس میں احتساب عدالت نے گرفتار ملزم شاہد رفیق کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پیر کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا نیب ٹیم کی جانب سے کار کے رینٹل پاور کیس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایاملزم شاہد رفیع کے خلاف پہلے ٓ سے ٹرائل جاری ہیملزم کا جسمانی ریمانڈ چاہیے مزید ڈاکومنٹس چاہیے کل گرفتاری کے دوران بھی ملزم سے دستاویزات رات حاصل ہوئیں ہیں وکیل شاہد رفیق نے دلائل دیے کہ کار کے رینٹل پاور کیس پانچ سال قبل دائر ہواریفرنس میں پانچ گاواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں اور ان پر جرح بھی مکمل ہوچکی ہے اس ریفرنس میں یہ انکوائری سٹیج ہے نا نہیں تفتیش نیب کے پاس میرے موکل کی گرفتاری کا کوئی گراونڈ نہیں ...جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کا ریکارڈ میرے پاس نہیں ملزم کو پیر کے روز احتساب عدالت نمبر 2کے جج ارشد ملک کے سامنے پیش کیا جائے نیب کی استدعا پر عدالت نے ملزم کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں