ن* پاکستان نے 200 بیڈز کا جدید ہسپتال تعمیر کر کے افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا

۷حکومت پاکستان افغا ن شہریوں کی فلاح وبہبود کے لے اپنا تعاون جاری رکھے گی،وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

… اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان نے 200 بیڈز کا جدید ہسپتال تعمیر کر نے کے بعد افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا ہے ۔ وزارت پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے افغانستان کے وائس پریزیڈنٹ محمد سرور دانش اور افغانستان کے پبلک ھیلتھ منسٹر ڈاکٹر فیروالدین فیروز کی موجودگی میں 24 ملین ڈالر مالیت کا یہ ہسپتال ایک تقریب میں افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہا کہ حکومت پاکستان افغانستان کے شہریوں کی فلاح وبہبود کے لے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ افغانستان کے پبلک ھیلتھ منسٹر نے کہا پاکستانی حکومت کی طرف سے ہسپتال کے تحفے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ‘وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں یہ تحفہ اس بات کا ثبوت ھے کہ پاکستا افغانستان کو ایک محفوط پر امن خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ھے - افعانستان میں پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ نے کہا اس جناح ھسپتال کے تحفے سے دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں