ٓمشیر خزانہ حفیظ شیخ کا آئی ایم ایف مشن چیف کو ٹیلی فون‘ نئے قرض پروگرام پر تفصیلی بات چیت

} آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:00

؁اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا آئی ایم ایف مشن چیف کو ٹیلی فون‘ نئے قرض پروگرام پر تفصیلی بات چیت‘ آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور آئی ایم ایف مشن چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام پر بات چیت کی گئی۔ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے ڈائریجکتر جبہادآزور سے بھی رابطہ کیا اور پاکستان اور آئی ایم ایف کا بات چیت کا عمل آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد اپریل کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں قرض پروگرام کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں