جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین کا 29 اپریل کو پر امن احتجاج کا فیصلہ

عدالتی عملے کی تنخواہ بہت کم ہے ،گذار ممکن نہیں مطالبات پورے نہ ہو ئے تو احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک کی خصوصی عدالتوں تک پھیلائیں گے،ملازمین

پیر 22 اپریل 2019 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین نے قلم چھوڑ احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں ، 29 اپریل کو پر امن احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین نے 29 اپریل کو پر امن احتجاج کا فیصلہ کرلیا،29 اپریل کو ایک طرف سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت دوسری طرف احتجاج ہو گا ۔

(جاری ہے)

ملازمین عدالتی عملے سمیت کالی پٹیاں باندھ کر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر مظاہرہ کریں گے۔ملازمین نے جوڈیشل الائونس فراہم کرنے جوڈیشل الائونس سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے طرز پر دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ عدالتی عملے کی تنخواہ بہت کم ہے جس سے گذار ممکن نہیں۔ ملازمین نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ، مطالبات پورے نہ ہوئے تو اس کا دائرہ کار پورے ملک کی خصوصی عدالتوں تک پھیلائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں