قومی اسمبلی میں سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

پیر 22 اپریل 2019 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) قومی اسمبلی میں سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کہنے پر ایوان نے سری لنکا میں گرجا گھروں اور دیگر مختلف مقامات پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں