قومی اسمبلی میں مکران اور کوئٹہ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں اور سردار ایاز صادق کی خوشدامن کے لئے فاتحہ خوانی

پیر 22 اپریل 2019 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) قومی اسمبلی میں مکران کوسٹل ہائی وے اور کوئٹہ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں جبکہ سابق سپیکر سردار ایاز صادق کی خوشدامن کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کہنے پر رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹارگٹ کلنگ‘ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے خلاف دہشتگردی میں جاں بحق ہونے والوں اور سابق سپیکر کی خوشدامن کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں