اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے زائد المیعاد اور جعلی جوس کے گودام کو سر بمہر کردیا

پیر 22 اپریل 2019 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے زائد المیعاد اور جعلی جوس کے گودام کو سر بمہر کر کے دیہی علاقوں میں ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے یہ کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اطلاع پر عمل میں لائی اورزائد المیعاد جوس کے ایک وئیرہاؤس کو سر بمہر کر دیا اورمعائنے کے لئے جوس کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے۔ ضلعی انتظامیہ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع تھی کہ ٹرک پر سامان خفیہ جگہ لے کر جایا جا رہا ہے جسے بغیر اجازتکے اسلام آباد اور اس کے مضافاتی دیہی علاقوں میں ترسیل کیا جانا تھا اور اس ارادے سے اسے سٹور میں رکھا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں