فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشل الاؤنس نہ ملنے پر 29 اپریل کو ہڑتال کا اعلان

پیر 22 اپریل 2019 18:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالتوں کے ملازمین نے سپیشل جوڈیشل الاؤنس نہ ملنے پر 29 اپریل کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کو اس روز طلب کر رکھا ہے۔ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالتوں کے ملازمین نے سپیشل جوڈیشل الاؤنس نہ ملنے پر 29 اپریل کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملازمین نے ہڑتال کے لیے 29 اپریل کو آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کا دن منتخب کیا۔ احتساب عدالت، انسداد دہشت گردی کی عدالت، انسداد منشیات کی عدالت،سپیشل جج سنٹرل کی عدالت سمیت تمام خصوصی عدالتوں کے ملازمین کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو درخواست بھی بھجوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں خصوصی عدالتوں کے ملازمین کو سپیشل جوڈیشل الاؤنس مل رہا ہے مگر وزارت قانون و انصاف کے ماتحت کام کرنے والی خصوصی عدالتوں کے ملازمین اپنے حق میں عدالتی فیصلے کے باوجود ابھی تک سپیشل الاؤنسز سے محروم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں