ناجائز تجاوزات کا ملبہ ہٹانا ایک اہم مسئلہ ہے، حکومت نے اس کے لئے چھ ماہ کا وقت دیا تھا،وزیر مملکت علی محمد خان

پیر 22 اپریل 2019 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گرائی جانے والی ناجائز تجاوزات کا ملبہ ہٹانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو وقفہ سوالات کے دوران نورین فاروق خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ ناجائز تجاوزات کا ملبہ ہٹانا ایک اہم مسئلہ ہے۔ حکومت نے اس کے لئے چھ ماہ کا وقت دیا تھا۔ جن لوگوں نے ملبہ نہیں ہٹایا انہیں دوبارہ نوٹس دیا جائے گا۔ اگر پھر بھی ملبہ نہ ہٹایا گیا تو حکومت متعلقہ اداروں کی مدد سے خود یہ ملبہ ہٹائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام ضروری قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں