اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ، منشیات فروشوں کے خلاف 371 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،علی محمد خان

پیر 22 اپریل 2019 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف 371 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمیم آراء کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لئے ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک 371 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن پر کارروائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ علماء کرام‘ سول سوسائٹی اور تمام متعلقہ فریقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس میں علماء کرام کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے بھی اس ضمن میں بہت کام کیا تھا۔ امید ہے نئے وزیر داخلہ بھی اس کو آگے بڑھائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں