سی ڈی ای کا اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن‘ مختلف کارروائیوں کے دوران تجاوزات سے متعلقہ 10 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا

پیر 22 اپریل 2019 22:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی ای) نے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں کے دوران تجاوزات سے متعلقہ 10 ٹرک سامان، 10 ڈمپر تعمیراتی سامان کو قبضہ میں لینے کے علاوہ ایک دیوار اور دو زیر تعمیر گھروں کی بنیادوں کو مسمار کر دیا۔ سی ڈی اے ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سیکٹر G-9 کراچی کمپنی مرکز میں کی جانے والی انسدادِ تجاوزات کارروائی کے دوران مارکیٹ میں تجاوزات کو ختم کر کی03 ٹرک تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

اسی طرح انسدادِ تجاوزات کی مہم میں اسلام آباد چوک، چونگی نمبر26، جی ٹی روڈ پر ایک کارروائی کے دوران 04 ٹرک سامان قبضہ میں لے کر ان تجاوزات کرنے والوں کو وارننگ دی گئی کہ آئندہ تجاوزات کرنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے مزید آپریشن کے دوران مکتبہ مارکیٹ G-6/1-3 سے تجاوزات کو ختم کروایا جس سے 02 ٹرک سامان قبضہ میں لے کر انفورسمنٹ کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا جبکہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کرتے ہوئے کیفے ارم مارکیٹ سے تجاوزات کو ختم کر کے 01 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر انسدادِ تجاوزات کے لیے آپریشن کرتے ہوئے اردگرد کے علاقہ سے مستقل اور عارضی تجاوزات کو ختم کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران تعمیراتی سامان کو اکھاڑ کر 10 ڈمپر تعمیراتی سامان سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ سید پور کے علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران سے 02 زیر تعمیر گھروں کی بنیادوں اور زیر تعمیر حفاظتی دیواروں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں