پاکستان نے ترکش ائیر لائنز عالمی ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 22 اپریل 2019 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان نے ترکش ائیر لائنز عالمی ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں سیلم بیگ، شاہ رخ اور معیظ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چھٹی حاصل حاصل کی، چمپئن شپ میں 63 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، یہ چمپئن شپ 19 اپریل سے 21 اپریل تک ترکی میں کھیلی گئی، قومی ٹیم (آج) منگل کو اسلام آباد واپس وطن پہنچے گی، پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے کہا کہ کھلاڑی نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 63 ممالک میں چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگرحکومت ٹین پن بائولنگ کے کھلاڑی کو سہولیات فراہم کریں تو کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں