اسلام آباد ہائیکورٹ ،خام تیل کی ٹرانسپورٹیشن کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیاں،او جی ڈی سی ایل سے جواب طلب کرلیا

پیر 22 اپریل 2019 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خام تیل کی ٹرانسپورٹیشن کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا۔پیر کو پرائیویٹ کنٹریکٹر کی درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ این ایل سی کو بولی میں حصہ لئے بغیر ٹھیکہ دیا گیا ہے اور 1994 سے تجربہ اور 300 ٹرک رکھنے والی ہماری کمپنی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کمپنی پر تیل چوری کا غلط الزام بھی لگاتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت خلاف قانون خام تیل کی ٹراپسورٹیشن کے ٹھیکے کو کالعدم قراردا دے جس پر عدالت نے او جی ڈی سی ایل سے 10 دن میں جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں