قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول زرداری نے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا،فرخ حبیب

وز یراعظم کی عزت و احترام تمام اراکین پر لازم ہے،بلاول نے نہ سردی دیکھی نہ گرمی،وہ سیاست میں نابالغ ہیں،وہ اپنے والد سے پوچھیں بینظیر کے قاتلوں کو ابھی تک کیوں نہیں پکڑا گیا، میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول زرداری نے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا،وز یراعظم کی عزت و احترام تمام اراکین پر لازم ہے،پارلیمان کو تقریری مقابلے کی جگہ نہیں، بلاول نے نہ سردی دیکھی نہ گرمی،وہ سیاست میں نابالغ ہیں،وہ اپنے والد سے پوچھیں بینظیر کے قاتلوں کو ابھی تک کیوں نہیں پکڑا گیا۔

پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا گیا، منتخب وز یراعظم کی عزت و احترام تمام اراکین پر لازم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلو رانی کو میرا مشورہ ہے کہ بڑی بڑی باتیں نہ کریں بلکہ جمہوری رویہ اختیار کریں،پارلیمان کو ئی تقریری مقابلے کی جگہ نہیں، ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتساب کے نتیجے میں ان لوگوں کو جیل کی سلاخیں نظر آرہی ہیں ،ان کا مقصد سیاست کو کاروبار بنانا ہے ،بلاول کو لکھی کھائی تقریر دے دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ تو سردی دیکھی نہ گرمی،بلاول تو خود انگلی پکڑ کر سیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول سیاست میں نابالغ ہیں،عمران خان یہ پانچ سال بھی وزیراعظم ہیں اور اگلے پانچ سال بھی وزیراعظم رہیں گے ،یہ لوگ پارلیمنٹ کی جگہ جیل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلو رانی کو چاہئے کہ اپنے ابو سے پوچھیں کہ بے نظیر کے قاتلوں کو ابھی تک کیوں نہیں پکڑا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں