اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف سرچ آپریشن ،42منشیا ت فروش گرفتار

قبضہ سی13کلو 60گر ام چرس ، 3کلو 731گر ام ہیر وئن ، 173بو تلیں شراب ، اسلحہ وایمو نیشن بر آمد کر لیا گیا ، سر چ آ پر یشن کے دوران 278افراد کو حر است میں لیا گیا

منگل 23 اپریل 2019 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پولیس کا وفاقی دارالحکو مت اسلام آ باد میں منشیا ت فروشوں کے خلا ف گرینڈ سر چ آ پر یشن ، سر چ آپریشن اسلام آ باد پولیس ،CTFپولیس ، ریسکیو 15کی بھاری نفری نے مشترکہ طورپر کیا،آپریشن ڈورے گائو ں، اٹھا ل گا ئو ں ، پنڈ پر اچہ ، بھیکڑ فتح بخش ، بھڈانہ ، تر نو ل اور نو ر پو ر شاہا ں سمیت شہر بھر کے مختلف علا قوں میں کیا گیا ، سر چ آ پر یشن میں 42منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 13کلو 60گر ام چرس ، 3کلو 731گر ام ہیر وئن ، 173بو تلیں شراب ، اسلحہ وایمو نیشن بر آمد کر لیا گیا ، سر چ آ پر یشن کے دوران 278افراد کو حر است میں لیا گیا ، 959گھر وں کو سر چ کیا گیا ، 1382افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ، تین اشتہا ریو ں کو بھی گرفتار کیا گیا ، آپریشن کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کی ہد ایت پر ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سیدکی زیر نگر انی وفاقی دارالحکو مت اسلام آ باد میں سر چ آ پر یشن کیا گیا ، اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی انڈ سٹر یل عامر خا ن نیا زی ، ایس پی رورل محمد عمر خا ن ، ایس پی صدر ملک نعیم اقبال ،ایس پی سٹی صاعد عزیز ، تما م ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت CTFپولیس ، لیڈیز پو لیس ، اسپیشل بر انچ ، آ پر یشنز پولیس ، ریسکیو 15پولیس نے حصہ لیا، ٹارگٹڈ آپریشن گا ئوں ڈورے اور اٹھال ، پنڈ پر اچہ ، بھڈانہ ، بھیکڑ فتح بخش ، تر لا ئی ، سوہد اں ، بر ما ٹا ئون ، روات ، نو ر پو ر شاہا ں سمیت شہر بھر کے مختلف علا قوں میں کیا گیا ،اس سر چ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے اور آ ئند ہ بھی آپریشن ضلع بھر میںجاری رہے گا. منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں گرینڈآپریشن کے دوران کل 42ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف42مقدما ت درج کئے گئے ، 13کلو 60گر ام چرس ، 3کلو 731گر ام ہیر وئن ، 173بو تلیں شراب ، اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کر لیا گیا ،سر چ آ پر یشن کے دوران 278افراد کو حر است میں لیا گیا ، 959گھر وں کو سر چ کیا گیا ، 1382افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ،ضلع بھر میں مختلف مقاما ت پر نا کہ بند ی کرکے چیکنگ عمل میں لا ئی گئی ، سر چ آ پر یشن کے دوران تین اشتہا ریو ں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 39مو ٹر سائیکل اور دو گا ڑ یو ں کو بغیر کا غذات تھا نہ شفٹ کیا گیا ۔

آپریشن کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کی،انہو ں نے کہا کہ اس آ پر یشن سے وفا قی دارالحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی۔ عوام نے آ پر یشن پر اعتما د کا اظہا ر کیا۔انہوںنے کہا کہ وفاقی دارلحکومت سے منشیات فروشی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا اور نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی،آئی جی اسلام آباد نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں