صدر شکیل قرار کی زیر صدارت نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا اجلاس

واضح اکثریت نے فنانس کمیٹی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

منگل 23 اپریل 2019 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر شکیل قرار کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں واضح اکثریت نے صدر کی جانب سے سابق صدر نیشنل پریس کلب فاروق فیصل خان کی سربراہی میں بنائی گئی فنانس کمیٹی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا جبکہ پانچ ممبران نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا،گورننگ باڈی کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب کی آمدنی کیلئے بل بورڈ کے معاہدے اور این پی سی فوڈ پارک کا از سرنو جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی،علاوہ ازیں پریس کلب کے خلاف کیے جانے والے مقدمات کی پیروی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جبکہ صدر کی جانب سے نامزد کردہ گورننگ باڈی کے دو ممبران کیلئے ووٹنگ کرائی گئی جسے اکثریت رائے نے مسترد کر دیا،اجلاس میں پریس کلب کے ممبران کے وفات پاجانے والے عزیز واقارب کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی گئی جبکہ اجلاس میں میڈیا کے موجودہ بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں