حکومت بلوچستان کی طرف توجہ دے اور ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے حل کرے‘ سردار اختر مینگل

منگل 23 اپریل 2019 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی‘ لاپتہ افراد کے حوالے سے ابھی تک کمیٹی نہیں بنائی جاسکی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں مگر آٹھ ماہ گزر گئے ہیں ہمارے ایک مطالبہ پر بھی عمل نہیں کیا۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی طرف بھی توجہ دے اور ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے حل کرے‘ ہم نے حکومت کو ایک سال کی مدت دی ہے جس میں سے آٹھ ماہ گزر گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں