حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطالبات پورے کئے جائیں‘ کنول شوذب

منگل 23 اپریل 2019 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ کنول شوذب نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطالبات پورے کئے جائیں‘ وزیراعظم نے حکومت سنبھالنے کے بعد اب تک بلوچستان کے چار دور کئے ‘ حکومت بلوچستان کو اہمیت دے دی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام مطالبات پورے کرے گی، اس حوالے سے سردار اختر مینگل کو حکومت کو مزید وقت دینا چاہیے ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اب تک صوبہ بلوچستان کے چار دورے کئے ہیں، ماضی میں اس طرح نہیں ہوا۔ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ وزیراعظم بلوچستان کے بنیادی مسائل کو حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ ایران کامیاب رہا، سرحد پار دہشت گردی کے خاتمہ کے حوایل سے بات چیت ہوئی ہے، ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے، وزیراعظم کے دورہ ایران سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ کنول شوذب نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمان میں بلاول بھٹو کی وجہ سے بدمزگی ہوئی، انہوں نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں