رواں مالی سال 2018-19ء میں جولائی سے مارچ کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات میں 13.79 فیصد اضافہ ریکارڈ

منگل 23 اپریل 2019 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء میں جولائی سے مارچ کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات میں 13.79 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ئ میں جولائی تا مارچ کے دوران 24 لاکھ ایک ہزار درجن فٹ بال بر آمد کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 13ہزار 162 ملین روپے رہی جبکہ رواں مالی سال کے دوران فٹ بال کی ملکی برآمدات 24 لاکھ 41 ہزار درجن تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت 14 ہزار 977 ملین روپے تک پہنچ گئی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران فٹ بالزکی ملکی برآمدات میں ایک ہزار 815 ملین روپے یعنی 13.79 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں