رواں مالی سال 2018-19 کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں کتنے فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ، اعداد وشمار جاری

منگل 23 اپریل 2019 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) رواں مالی سال 2018-19 کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں 42 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19 کے دوران بیرون ملک تیارکی گئی کاروں کی درآمدات 209 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ2017-18 کے دوران درآمدات کا حجم 359.5 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کاروں کی درآمدات میں 150.5 ملین ڈالر یعنی 42 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں