تبدیلی سرکار ناکام معاشی و سیاسی بحران بڑھتاجارہاہے،حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی،بیگم سیماجیلانی

عمران خان نے حالات خراب ہونے کا ملبہ ہمیشہ سابق حکومتوں پر ڈالا ہے،اب پیپلزپارٹی کے وزیر خزانہ کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا،رکن قومی اسمبلی

منگل 23 اپریل 2019 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)رالپنڈی کی سنیئر رہنما ورکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے،ملک میں سیاسی ،معاشی بحران بڑھتاجارہاہے،جبکہ حکمران معاشی بحران پر قابوپانے او رعوبام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کی کردارکشی کرتے ہوئے نفرت پھیلاکر عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کیاجارہاہے، حکمرانوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے علی باباچالیس چوروں اور بڑے مگرمچھوں کی چوری کو چھپانے کیلئے چور چور کا شور مچایاجارہاہے تاہم حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا اور انہیں عوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑ کرکے ان کا محاسبہ کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے کپتان کی طرف سے سنچریاں بنانے کیلئے ملک میں سو روزمیں تبدیلی لانے ،ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنانے ،ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر بنانے کی بجائے زیروپرکلین بولڈ ہوگئے،جنرل پرویزمشرف کے چہیتوں ،سیاسی بھگوڑوں ،لیٹروں کے ذریعے تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔

انہوں نے کہاکہ ملک پر فرد واحد کی حکمرانی کیلئے پارلیمانی نظام کا بوریابستر گول کرکے صدارتی نظام مسلط کرنے اور18ویں ترمیم کو چھیڑنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن حکمرانوں کو آئین کی دھجیاں بکھیرنے نہیں دیاجائے گا،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جیالوں کوجیلوں،گرفتاریوں ،جعلی مقدمات سے نہیں توڑاجاسکتاہے اور نہ ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا راستہ روکاجا سکتاہے،عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جار ہی ہے اور حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ عمران خان نے حالات خراب ہونے کا ملبہ ہمیشہ سابق حکومتوں پرڈالا ہے اور اب پیپلزپارٹی کے سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ میںشامل کرلیا،تبدیلی سرکارصرف خالی خولی نعروں کے ذریعے ملک کی تقدیربدل رہی ہے لیکن عملی طورپر عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے اور ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں