عوام کا فیصلہ پارلیمان سے بھی زیادہ مقدم ، عوام چاہیں تو صدارتی نطام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جاسکتا ہے، فروغ نسیم

فی الحال وزارت قانون میں صدارتی نظام کیلئے قانون سازی نہیں ہورہی،گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ پارلیمان سے بھی زیادہ مقدم ہے ‘ اگر عوام چاہیں تو صدارتی نطام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جاسکتا ہے۔ فی الحال وزارت قانون میں صدارتی نظام کیلئے قانون سازی نہیں ہورہی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اگر عوام صدارتی نظام لانا چاہین تو سر آنکھوں پر ‘ عوام کا فیصلہ پارلیمان سے بھی زیادہ مقدم ہے۔

انہوں نے کہاکہ صدارتی نظام اگر آئینی طریقے سے لایا جائے تو جمہوری ہوگا۔ فروغ نسیم نے کہاکہ صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جاسکتا ہے۔ لیکن فی الحال وزارت قانون میں صدارتی نظام کے حوالے سے قانون سازی زیر غور نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں