بیرون ملک تارکین وطن سے متعلق جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی

منگل 23 اپریل 2019 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) بیرون ملک تارکین وطن سے متعلق جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی۔ ۔ منگل کو نجی ہوٹل میں بیرون ملک تارکین وطن سے متعلق جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی رپورٹ کے اجرا کی تقریب ہوئی جس میں پارلیمانی سیکریٹری عندلیب عباس سینٹر سسی پلیجو اور سینٹر فرحت اللہ بابر سمیت مختلف سیاسی اور سماجی افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری فارن افئیرز عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ تارکین وطن بھی ہم میں سے ہیں جن کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہیفرحت اللہ بابر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی شہزادے نے پاکستان کے دورے کے دوران دو ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے ان سے گزارش ہے کہ اپنا وعدہ پورا کریںاس موقع پر سینٹر سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے بھی پہلے ہم سعودی عرب میں قید قیدیوں کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں، تارکین وطن اور بیرون ملک قیدیوں کا مسئلہ حکومت کا درد سر ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں