آئی جی اسلام آ باد کی نے تمام پولیس افسران کو جرائم کے انسداد کیلئے عوام سے تعاون حاصل کرنے کی ہدایت

کمیونٹی پولیسنگ کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ، محمد عامر ذوالفقار خان

منگل 23 اپریل 2019 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) آئی جی اسلام آ با د محمد عامر ذوالفقار خان نے تمام پولیس افسران کو جرائم کے انسداد کے لئے عوام سے تعاون حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے۔

عوام دوست اقدامات کر کے شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل زون محمد عمر خا ن کی تھانہ کو رال کے علا قہ میں کھلی کچہری ،عوام علاقہ نے اپنی اپنی شکایات بتائیں، ایس پی نے متعدد شکایات پر موقع پر احکامات جاری کرکے شہریوں کی داد رسی کر تے ہو ئے یقین دلا یا کہ ان کے پولیس کے متعلقہ مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کیے جا ئیں گئے ،شہریو ں نے پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی اور کھلی کچری کے انعقاد پر پولیس افسران کا شکر یہ ادا کیا ،کھلی کچری میں رورل زون کے ،ایس ڈی پی اوز چوہدری عابد ، اقبا ل حسین خا ن کے علا وہ رورل زون کے ایس ایچ اوز کے علا وہ شہر ی موجودتھے، ایس پی نے بتا یا کہ آئی جی محمد عامر ذوالفقار خا ن اورڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقارالدین سید کی ہد ایت پر اورحکو مت کے وژن کے مطا بق لو گو ں کے مسائل سنے جارہے ہیں ، انہو ں نے شہر یو ں کی کئی شکایات کا موقع پر ازالہ کرتے ہوئے کہا کہ ا ب انصاف میں کسی صورت تاخیر نہیں ہو گی ، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ پولیس نے ناانصافی کی ہے تو اس پولیس اہلکار یا افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، انہو ں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے۔پولیس اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔عوام کے فوری مسائل کے حل کے لئے پولیس کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں،شہریوں کی خدمت اور ان کی جان و مال کا تحفظ ہی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت بر داشت نہیں کی جا ئے گی، انہو ں نے کہا کہ میر ے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ،انہوں نے کہا کہ منشیا ت کے خا تمہ کے لیے ٹھو س اقداما ت کیے جا رہے ہیں۔

ایس پی انڈ سٹر یل عامر خا ن نیا زی کی ہد ایت پر ڈی ایس پی فدا حسین ستی اور ڈی پی راجہ طا ہر حسین نے اپنے اپنے دفتر میں میٹنگ کی جس میں اند سٹر یل ایر یا زون کے ایس ایچ اوز اور علا قہ کے لو گو ں نے بھی شرکت کی، لوگو ں کے مسائل سنے گئے ، اور موجو د سیکور ٹی صورت حا ل کا جا ئز ہ لیا گیا ،میٹنگ میں ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی گئی کہ وہ شادی حا ل کے ما لکان سے ملیں اور انہیں باور کر ائیں کہ آ تش با زی اور ہو ائی فا ئر نگ ہر گز نہ ہو خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف بھی کا رروائی کی جا ئیگی ، دوسری جا نب ایس پی صدر ملک نعیم اقبال نے تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ سیکٹر G-13/1میں کھلی کچری میں لو گو ں کے مسائل سنے اور ان کو حل کر نے کی یقین دہا نی کر وائی ، ان کے ہمر اہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علا قہ صدر زون کے لو گو ں نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔

انہو ں نے کہا کہ عوام کے مسائل تما م افسران تر جیح بنیا دوں پر حل کر یں ان کی مشکلیں اور مسائل میں ہر ممکن کمی لا ئیں ، شہر یو ں کے ساتھ قریبی روابطہ کو تر جیح دیں اور جر ائم کے انسداد کے لیے لوگو ں کو اپنے ساتھ ملائیں ، لو گو ں نے پولیس کے اس اقدام کی بے حد تعریف کی اور بھر پو ر تعاون کا یقینی دلا یا ، مختلف شکا یا ت کے ازالہ کے لیے ایس پی صدر نے مو قع پر ہی احکا ما ت جا ری کیے۔

مقامی لو گو ں سے مل کر کمیٹی قا ئم کی جا ئے گی ، تا کہ بچو ں کے مستقبل کو محفو ظ بنا یا جا سکے ، خفیہ ذرائع سے لو گو ں کی ما نٹیر نگ کی جا ئے گی اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کا رروائی کی جا ئے سیکو ر ٹی کے حو الے سے بھی اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں پولیس کی طر ف سے آ پ لو گو ں کو مکمل تعاون ہو گا ، پولیس اور عوام میں جو دوریاں ہیں ان کا خاتمہ ہو گا ، ایس پی رورل زون نے بتا یا کہ بڑ ے بڑ ے قبضہ ما فیا اور منشیا ت فروشوں سمیت جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سختی سے کر یک ڈائون جا ری ہے اور اس علا قے کے لو گو ں کے تما م مسائل کو تر جیح بنیا دوں پر سنے اور حل کیے جا ئیں گے اور قانو نی طر یقہ سے تما م لا ئحہ عمل تیا ر کرکے حل کیا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں