پولیو وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر مہم کے دوران تمام بچوں کی ویکسی نیشن ضروری ہے،فوکل پرسن بابر بن عطاء

منگل 23 اپریل 2019 23:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ملک میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے لئے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بنوں اور وزیرستان میں دو مزید بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں بنوں کا 22 ماہ کا بچہ اور میرانشاہ میں 24 ماہ کی بچہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے پولیو کے حوالے سے فوکل پرسن بابر بن عطاء نے کہا کہ پولیو وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر مہم کے دوران تمام بچوں کی ویکسی نیشن ضروری ہے، جن بچوں کی متعدد بار پولیو ویکسینیشن ہوئی ہے وہ پولیو وائرس کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ بابر بن عطاء نے کہا کہ جن بچوں کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی ان میں پولیو وائرس سے شدید متاثر ہونے کے امکانات رہتے ہیں اور ایک دفعہ پولیو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اس کے نقصان سے بچنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں