سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ملپور میں فارسٹ پارک قائم کرے گا

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

بدھ 24 اپریل 2019 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) اسلام آباد کے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ملپور میں فارسٹ پارک قائم کرے گا۔’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا ہے کہ ملپور میں بہت سی جگہ تجاوزات سے کلیئر کرادی گئی ہیں اور سی ڈی اے اس اراضی کو فارسٹ پارک کیلئے استعمال کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں خیابان سہر وردی میں انٹرچینج سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے غوری ٹاون اور اسلام آباد کے دیگر علاقوں میںگیس اور بجلی کے میٹروںکی بحالی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے اور انہیں اس حوالے سے ٹاسک دیا گیا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ دارالحکومت کو آلودگی اور گندگی سے پاک کرنے کیلئے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں