ڈاکٹر عافیہ صدیقی و دیگر قیدیوں کی وطن منتقلی سے متعلق سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

بدھ 24 اپریل 2019 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی و دیگر قیدیوں کی وطن منتقلی سے متعلق سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور بیرون ممالک قید دیگر قیدیوں کی وطن منتقلی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ڈاکٹر فوزیہ نے التوا کیلئے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں