سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے پاک۔فرانس فرینڈ شپ گروپ کے تین رکنی وفد کی ملاقات

بدھ 24 اپریل 2019 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے پاک۔فرانس فرینڈ شپ گروپ کے تین رکنی وفد نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ سینیٹر پاسکل زلیزرڈ وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری، بین الاپارلیمانی تعاون اور عوامی رابطوں سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں موجودہ تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفد پاکستان کے چار روزہ دورہ کر رہا ہے۔ وفد کے ارکان پاکستان میں قیام کے دوران کراچی اور گوادر بھی جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں