شاہراہوں اور سڑکوں پر راہگیروں کے سڑک عبور کرنے کے لئے موجود زیبرا کراست استحقاق کو مجروح کیا جانا معمول بن چکا،

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر رواں ماہ 315 چالان کئے گئے

بدھ 24 اپریل 2019 18:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) شاہراہوں اور سڑکوں پر راہگیروں کے سڑک عبور کرنے کے لئے موجود زیبرا کراست استحقاق کو مجروح کیا جانا معمول بن چکا ہے۔ ٹریفک کے اس قانون کی خلاف ورزی پر رواں ماہ 315 چالان کئے گئے ہیں۔ شاہراہوں کے چوک چوراہوں اور تجارتی مراکز اور آبادیوں کے قریب راہگیروں کے گزرنے کے لئے زیبرا کراسنگ کے نشانات لگائے جاتے ہیں۔

ٹریفک قوانین میں زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

چوک چوراہوں پر سگنل پر رکنے والی گاڑیاں بھی زیبرا کراسنگ کے اوپر کھڑی ہوتی ہیں جس سے راہگیروں کو مختص جگہ کے علاوہ روڈ کے درمیان سڑک عبور کرنا ہوتی ہے جو ٹریفک حادثات کا بھی باعث بنتی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ روڈ صارفین کی سیفٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہے اور خلاف ورزی پر چالان بھی کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہگیروں کے لئے زیبرا کراسنگ لگائی تو جاتی ہے لیکن صحیح معنوں میں عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ ٹریفک پولیس کے ٹریفک چالان کے اعداد و شمار کے مطابق 2018ء کے دوران زیبرا کراسنگ پر 1887ء چالان کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں