الیکشن کمیشن ، صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر

بدھ 24 اپریل 2019 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن نے سابق قبائلی علاقہ جات کی صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے لئے مختص نشستوں پر انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کا تقرر کردیا ہے جو انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور شکایات نمٹائیں گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع باجوڑ کے تین انتخابی حلقوں کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مہمند ضلع کی دو نشستوں کے لئے دو ‘ خیبر کی تین نشستوں کے لئے تین ‘ کرم ایجنسی کی دو نشستوں کے لئے دو ‘ اورکزئی کی ایک نشست کے لئے ایک‘ وزیرستان کی چار نشستوں کے لئے چار جبکہ فرنٹیئر ریجن کی ایک نشست کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس طرح کل 16 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں