گمشدہ اور اغوا شدہ بچوں کے لئے الرٹ کو بڑھانے اور بازیاب کرانے بارے متعلقہ کمیٹی کے سپرد

بدھ 24 اپریل 2019 19:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) قومی اسمبلی میں گمشدہ اور اغوا شدہ بچوں کے لئے الرٹ کو بڑھانے اور بازیاب کرانے بارے بل ایوان میں پیش کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بل وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا ۔بل کو قصور کی مظلوم بچی زینب کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔بل کا مقصد گمشدہ اور اغوا شدہ بچوں کی بازیابی کے لیے قانون سازی کرنا ہے، بعد ازاں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں