اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایک اور ریفرنس دائر کر دیا گیا

بدھ 24 اپریل 2019 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایک اور ریفرنس دائر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران علی قریشی کے خلاف ریفرنس دائر کیا،نیب راولپنڈی نے ریفرنس احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں جمع کروایا گیا،ریفرنس میں ٹوٹل 5 افراد کو ملزم نامزد کیا ہے ۔سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران علی قریشی، سابق ڈائریکٹر خالد محمود ، سابق اسسٹنٹ اسٹیٹ مینجمنٹ مقصود الٰہی ،ریفرنس میں زرینہ پرویز اور شبنم افتخار کا نام بھی شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں