پشاور میں پولیو ویکسین کیخلاف ہونیوالے زہریلا پروپیگنڈہ بے نقاب

ڑ*نیشنل کنٹرول لیب فاربائیو لوجیکل نے پولیو ویکسین کے سمپل کلیئرقراردیدیا

بدھ 24 اپریل 2019 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پشاور میں پولیو ویکسین کے حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ثابت ہوگئیں ،نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل نے پولیو ویکسین سمپل کو کلیئر قرار دیدیا ۔نیشنل کنٹرول لیب کی رپورٹ کے مطابق ملک گیر انسداد پولیو مہم سے قبل پولیو ویکسین کی لیب ٹیسٹنگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والی ویکسین میں کسی شک وشبے کی گنجائش نہیں ،این سی ایل بی لیب میں پولیو ویکسین کی کوالٹی ٹیسٹ کے ساتھ ہارمونز ٹیسٹ بھی کو بھی کلیر قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں استعمال ہونے والی پولیو ویکسین بین الاقوامی سینڈرز کے مطابق ہے۔پاکستان میں استعمال ہونے والی پولیو ویکسین ڈبلیو ایچ او اور ڈریب کے پری کوالیفیڈ سینڈرز کے مطابق ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاّور میں پولیو ویکسین کے خلاف جعلی پروپیگنڈے سے ملک گیر انسداد پولیو مہم متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں