نرم شرائط پر کوریا پاکستان کو طویل مدت میں ادائیگی کا قرض دیگا، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

جمعرات 25 اپریل 2019 00:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) نرم شرائط پر کوریا پاکستان کو طویل مدت میں ادائیگی کا قرض دیگا، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور کوریا کے سفیر نے معاہدے پر دستخط کئے ،معاہدے کے تحت نرم شرائط پر کوریا پاکستان کو طویل مدت میں ادائیگی کا قرض دیگا ۔اعلامیہ کے مطابق قرض کو صحت، آئی ٹی، زراعت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں استعمال کیا جائیگا۔اعلامیہ کے مطابق معاہدے سے قبل کوریا کے سفیر کی مشیر خزانہ سے ملاقات ہوئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں