امریکی سفیر کی امین اسلم سے ملاقات ، ماحولیات کے منفی اثرات سے بچاؤ کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق

جمعرات 25 اپریل 2019 00:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) امریکی سفیر پال جونز اور مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں نیشنل پارکوں کی تعمیر اور ائیر کوالٹی مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ملکوں کا ماحولیات کے منفی اثرات سے بچاؤ کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ۔امریکی سفیر نے نیشنل پارک کی تعمیر کے لئے امریکی ماہر کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کر دی،دونوں ملکوں کا ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے آپس میں تعاون کو فروغ دینے کا عہد کیا گیا ۔ملاقات میں فضائی آلودگی کی روک تھام کے لئے ائیر کوالئٹی مینجمنٹ کے اہم پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں