غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے وفاقی پولیس کے زیر انتظام الگ محکمہ قائم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 25 اپریل 2019 00:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے وفاقی پولیس کے زیر انتظام الگ محکمہ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے مطابق چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہو گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سفارتخانے نے باشندوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق غیر ملکیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات میں اضافے پر وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ،محکمہ سی پیک پر کام کرنیاور اسلام آباد میں رہائشی چینی باشندوں کی سیکورٹی پر کام کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق 4 مراحل میں 3337 اعلیٰ تربیت یافتہ سیکورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں 437 سیکورٹی اہلکاروں کی بھرتیوں کی منطوری دی جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2020ء میں 900 جبکہ سال 2021-22 میں ایک ایک ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے۔دستاویزات کے مطابق محکمے کی سربراہی ڈی آئی جی کریں گے۔ دستاویزات کے مطابق آئی جی پولیس اسلام آباد نگرانی کریں گے،پہلے مرحلے میں ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر، ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر تعینات ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق ، ایس ایس پی (ایس پی پئ) ایک ایس پی تین ڈی ایس پیز بھی ہوں گے ،10 انسپکٹرز، 15 سب انسپکٹرز، 25 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ہوں گے ،70 ہیڈ کانسٹیبل، 260 کانسٹیبل 41 سپاہی اور دیگر عملہ ہو گا ۔ دستاویزات کے مطابق تمام افسران و عملے کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی ،437 بھرتیاں رواں سال کر لی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں