cجمعیت علماء اسلام کے مرکزی کنویننگ باڈی کا اجلاس

( اب تک 50 لاکھ رکنیت سازی ہوئی ہے ، جمعیت کی تاریخ میں پہلی بار تمام اراکین کا ڈیٹا کمپیوٹرائیزڈ کرایا جارہا ہے 9 اب تک دس لاکھ سے زائد ارکین کا ڈیٹا کمپیوٹرائیزڈ ہوچکا ہے، مزید پر تیزی سے کام جاری ہے، مولانا راشد خالد محمود سومرو مولانا صلاح الدین ایوبی ودیگر کا خطاب

بدھ 24 اپریل 2019 22:30

؁اسلام آباد /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کنویننگ باڈی کا اجلاس مرکزی سب آفس اسلام آباد میں مرکزی ناظم انتخابات علامہ راشد محمود سومرو کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں بشمول فاٹا گلگت اسلام آباد کے نظما ء انتخابات اور مرکزی معاونین نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 50 لاکھ رکنیت سازی ہوئی ہے ، جمعیت کی تاریخ میں پہلی بار تمام اراکین کا ڈیٹا کمپیوٹرائیزڈ کرایا جارہا ہے جس میں سے اب تک دس لاکھ سے زائد ارکین کا ڈیٹا کمپیوٹرائیزڈ ہوچکا ہے مزید پر تیزی سے کام جاری ہے اجلاس سے مولانا راشد خالد محمود سومرو مولانا صلاح الدین ایوبی حاجی جلات خان اچکزئی مولانا عبدالخالق مری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی میں ملک بھر کے تقریبا تمام یونٹس اور تحصیلوں کے الیکشن مکمل ہوچکے ہیں جہاں کچھ باقی ہیں وہ رواں ہفتے مکمل کر لئے جائیں گے صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں سے پانچ صوبہ بلوچستان کے 33 اضلاع میں سے 11 صوبہ کے پی کے کے 28 اضلاع میں سے 19 اضلاع جبکہ صوبہ سندھ کے 29 اضلاع میں سے 17 اضلاع کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں 4 مئی تک ملک بھر کے تمام اضلاع کے انتخابات مکمل ہوجائیں گے ، اجلاس میں بتایا گیا کہ اقلیتوں کی رکنیت سازی الگ ہوئی ہے جو رجسٹر کی گئی ہے یونٹ تحصیل اور اضلاع میں باقاعدہ الیکشن کے ذریعہ انتخابات ہورہے ہیں اجلاس میں صوبوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ سندھ 15 جون. صوبہ پنجاب 17جون اسلام آباد 20 جون. فاٹا 22 جون صوبہ خیبرپختونخواہ 23جون صوبہ گلگت بلتستان 26 جون صوبہ بلوچستان 30جون اور مرکزی انتخابات 7 جولائی 2019 کو مرکزی ناظم انتخابات کی نگرانی میں ہوں گے اجلاس میں صوبائی اور مرکزی مجالس عمومی کے ممبران کو پانچ سال کے لئے کمپیوٹرائزڈ کارڈ تصویر کیساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے �

(جاری ہے)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں