اسلام آباد، مقتدرہ قومی زبان کے سابق صدر ڈاکٹر جمیل جالبی کی یاد میں کل تعزیتی تقریب کا اہتمام ہوگا

جمعرات 25 اپریل 2019 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ادارہ فروغِ قومی زبان نے اردو کے ممتاز دانشور، ادیب، محقق، مترجم، مؤرخ اور مقتدرہ قومی زبان کے سابق صدر نشین ڈاکٹر جمیل جالبی کی یاد میں(آج) جمعہ کو ساڑھے تین بجے کو ادارہ فروغ قومی زبان(مقتدرہ) میں ایک تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت پروفیسر فتح محمد ملک کریں گے۔ افتخار عارف، ڈاکٹر احسان اکبر، ڈاکٹر گوہر نوشاہی، ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، ڈاکٹر حمیرا اشفاق، ڈاکٹر عابد سیال اظہار خیال کریں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹرسعدیہ طاہرانجام دیںگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں