دھوی لینگویج اکیڈمی مالدیپ سے آئے ہوئے ادیبوں اور دانشوروں کا سات رکنی وفد کل اردو ادب کے تراجم کے حوالے سے گفتگو کرے گا

جمعرات 25 اپریل 2019 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام کل مورخہ 26 اپریل2019ء کو صبح 11 بجے دھوی لینگویج اکیڈمی مالدیپ سے آئے ہوئے ادیبوں اور دانشوروں کا سات رکنی وفدپاکستان کے دانشوروں اورماہر لسانیات سے اردو ادب کے تراجم کے حوالے سے گفتگو کرے گا۔

(جاری ہے)

وفد میں اشرف علی ،صدر دھوی لینگویج اکیڈمی ، نسیم احمد ڈائریکٹر جنرل ، شمع علی،، محمد فیضان احمد، اشرف عبد الرحیم ، احمد ندیم، آئی۔

ٹی کنسلٹنٹ اور انس محمدشامل ہیں۔ اکادمی ادبیات پاکستان اور دھوی لینگویج اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یاد اشت پر دستخط کیے جائیں گے جس میں دونوں ممالک کے ادب کے تراجم،ادبی وکتاب میلہ،سیمینار اور کانفرنس کا انعقاد شامل ہے۔ملاقات میں پاکستانی ادب اور مالدیپ کے ادب کے تراجم کے ذریعے قریب لانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔اس سے قبل مالدیپ کے وفد کو اکادمی ادبیات پاکستان کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں