قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات ، اپوزیشن ارکا ن کا جواب نہ ملنے پر شدید احتجاج

سابق اسپیکر جوابات نہ ملنے پر افسران کی سرزنش کرتے تھے، سابق اسپیکر کی روایت برقرار رکھی جائے ، روحیل اصغر اگر آئندہ افسران نے سوالات کے جوابات نہ دیئے تو کارروائی کی جائیگی، اسپیکر کی وارننگ

جمعرات 25 اپریل 2019 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن ارکا ن نے جواب نہ ملنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق اسپیکر جوابات نہ ملنے پر افسران کی سرزنش کرتے تھے، سابق اسپیکر کی روایت برقرار رکھی جائے جبکہ اسپیکر نے وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر آئندہ افسران نے سوالات کے جوابات نہ دیئے تو کارروائی کی جائیگی ۔

جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان جواب نہ ملنے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جتنے سوالات کیے گئے ہیں ان کے جوابات شامل ہی نہیں۔روحیل اصغر نے کہاکہ وقفہ سوالات کے کتابچہ میں سوالات نے جوابات نہیں آئے ،بہتر ہوتا کہ جن سوالات کے جوابات نہیں آئے وہ شامل ہی نہ کئے جاتے ۔روحیل اصغر نے کہاکہ سابق اسپیکر جوابات نہ ملنے پر افسران کی سرزنش کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سابق اسپیکر کی روایت برقرار رکھی جائے۔ اس موقع پر سپیکر نے وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اگر آئندہ افسران نے سوالات کے جوابات نہ دیئے تو کارروائی کی جائیگی۔وزیر قانون فروغ نسیم کی جانب سے شیخ روحیل اصغر کے موقف کی حمایت کی گئی ۔رانا ثناء اللہ کے جواب نہ ملنے پر وزیرقانون نے کہاکہ ایک موقع دیا جائے اگر آئندہ جوابات نہ آئے تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اجلاس کے دور ان رانا تنویر احمد نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ اسپیکر صاحب (ن )لیگ والوں کو اچھوت نہ سمجھیں۔ انہوںن ے کہاکہ اپوزیشن لیڈر بھی (ن )لیگ کا ہے اور (ن )لیگ اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔انہوںنے کہاکہ عام تاثر ہے کہ ایوان میں (ن )لیگ کو فلور نہیں دیا جاتا۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے 9 ماہ بہت اچھے طریقے سے گزارے ہیں، اپنی غیرجانبداری برقرار رکھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں