اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء I-10/1 میں سالانہ سپورٹس ڈے منایا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 19:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء I-10/1 میں سالانہ سپورٹس ڈے منایا گیا، جس میں کالج کے تمام طلباء نے بھر پور شرکت کی۔ ان مقابلہ جات میں طلباء کے ساتھ اساتذہ کرام نے بھی بھر پور حصہ لیا۔ یہ تمام مقابلہ جات انٹر کلاسز کرائے گئے جن میں کرکٹ، فٹ بال، رسہ کشی، دوسو میٹر ریس، فٹ سال وغیرہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے رکن اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ جسٹس ریاض احمد فتیانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والی ٹیموں کے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ انعامات کی تقریب میں ایریا ایجوکیشن آفیسر عبدالوحید، پرنسپل آئی ایم ایس بی I-10/2 عزیز واحد اور پرنسپل آئی ایم سی جی I-9/1 فریدہ یاسمین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر احسان محمود نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور منتظمین کو مبارکباد دی۔ کالج کے ڈی پی محمد رمضان قصوری نے اس تقریب کو منعقد کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور پرنسپل سے ٹرافی وصول کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں