سینیٹ میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی بل 2019ء پیش

جمعرات 25 اپریل 2019 19:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سینیٹ میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی بل 2019ء پیش کر دیا گیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات چوہدری طارق بشیر چیمہ نے بل ایوان میں پیش کیا اور اسے منظور کرنے کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق اور سینیٹر رضا ربانی نے موقف اختیار کیا کہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے تاکہ اس کو مزید بہتر بنایا جا سکے جس پر چیئرمین نے بل قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کو بھجوا دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں