سال 2018 کے دوران مہران شوگر ملز لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 214 فیصد اضافہ

سال 2017 کیلئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 132ملین روپے رہا تھا ،کمپنی کی فی حصص آمدن 4.11 روپے کے مقابلہ میں 12.89 روپے فی حصص تک بڑھ گئی

جمعرات 25 اپریل 2019 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) سال 2018 کے دوران مہران شوگر ملز لمیٹڈکے بعد ازٹیکس منافع میں 214 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایم آر این ایس کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق مینوفیکچرنگ سال 2018 کے دوران کمپنی کاخالص نفع 413 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ سال 2017 کیلئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 132ملین روپے رہا تھا ۔ اس طرح مینوفیکچرنگ سال 2017 کے مقابلہ میں 2018 کے دوران مہران شوگر ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں281 ملین روپے یعنی 214 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن 4.11 روپے کے مقابلہ میں 12.89 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں