اکادمی ادبیات پاکستان میں مالدیپ کے وفد کی پاکستانی ادیبوں سے ملاقات

جمعرات 25 اپریل 2019 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام آج 26اپریل2019ء کو صبح11بجے دھوی لینگویج اکیڈمی، مالدیپ سے آئے ہوئے ادیبوں اور دانشوروں کا سات رکنی وفد پاکستان کے دانشوروں اور ماہر لسانیات سے اردوز ادب کے تراجم کے حوالے سے گفتگو کرے گا، وفد میں اشرف علی، صددر دھوی لینگویج اکیڈمی، نسیم احمد ڈائریکٹر جنرل، شمع علی، محمد فیضان احمد، اشرف عبدالرحیم، احمد ندیم، آئی ٹی کنسلٹنٹ اور انس محمد شامل ہیں، اکادمی ادبیات پاکستان اور دھوی لینگویج اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے جس میں دونوں ممالک کے ادب کے تراجم، ادبی وکتاب میلہ، سیمینار اور کانفرنس کا انعقاد شامل ہے، ملاقات میں پاکستانی ادب اور مالدیپ کے ادب کے تراجم کے ذریعے قریب لانے کے حوالے سے بات چیت ہو گی، اس سے قبل مالدیپ کے وفد کو اکادمی ادبیات پاکستان کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔

۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں