شہید بھٹوفاؤڈیشن کے زیر اہتمام افغان امن عمل پر سیمینار کا انعقاد

پورے خطے میں امن کے لئے ضروری ہے کہ افغانستان میں امن ہو،مقررین

جمعرات 25 اپریل 2019 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) شہید بھٹوفاؤڈیشن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار بعنوان’’دی ان گوئنگ افغان پیس پراسس‘‘ منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں شریک شرکائ ، ایم این اے محسن داوڑ، معروف ٹی وی اینکر و صحافی سلیم صافی، بشرا گوہر، سینیٹر فرحت اللہ نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پورے خطے میں امن کے لئے ضروری ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔

آج اگرذولفقار علی بھٹو شہید زند ہ ہوتے تو افغانستان سمیت پورے خطے میں امن ہوتا۔ لیکن بدقسمتی ہے کہ ہمارے اوپر ان لوگوں کو لا کرمسلط کیا جاتا ہے کہ جو امن تو دور ملک چلانے کے بھی قابل نہیں ہوتے۔ افغانستا ن کے امن کیلئے وہاں کی حکومت اور عوام کو فیصلہ کرنا ہے۔ مقررین نے کہا کہ بھٹو فاؤنڈیشن کی تاریخ ہے کہ جنہوں نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، فاٹا کی عوام کی محرومیوں کو اجاگر کیاہے، اشرف غنی نے پاکستان سے بہترین تعلقات کی حامی بھری تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا جی ایچ کیو گئے لیکن پھر ایسا کچھ ہوا کہ ان کی اعتماد کو ٹیس پہنچا۔ وزیر اعظم کا بیان باعث تشویش ہے کہ وہ خود ایران جاکر پاکستان میں دہشت گروپوں کی موجود ہونے کی بات کرتے ہیں۔ افغانستان کے امن سے اس پورے خطے کا امن جڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خطے کے سارے سٹیک ہولڈر ز کو اس بات پر راضی ہوناچاہئے کہ زور زبردستی جنگ مسلط کرنا آسان ہے لیکن پھر ختم کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے۔

افغان حکومت کی سوچ ہے کہ طالبان پاکستا ن کے ہاتھ میں ہے لیکن ایسا نہیں۔ قطر میں جاری امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات تھوڑے ضرور رکھے ہوئے ہے لیکن معاملات کافی حد تک طے پاگئے ہیں۔ افغانستا ن کی امن کو تباہ کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ امریکہ کا ہے۔ اگرامریکہ اس خطے سے ایسے چھوڑ کر چلا جاتاہے تو بھی اس خطے کی امن کوخطرہ ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں